counter easy hit

پاکستانی معیشت درست سمت چل پڑی، پاکستان کتنے عرصے تک دنیا کی بڑی مارکیٹوں میں شامل ہونے والا ہے؟ ورلڈ بینک نے اعلان کر دیا

Pakistani economy is headed in the right direction, how long is Pakistan going to join the world's largest markets? The World Bank announced

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ 30سال میں پاکستانی معیشت کا شمار بڑی مارکیٹ میں ہوگا، رواں سال پہلی سہ ماہی میں 15فیصد گروتھ ہوئی، معیشت کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے آج یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے سب کو ملکر کم کرنا ہوگا۔ 30سال میں پاکستانی معیشت کا شمار بڑی مارکیٹ میں ہوگا۔رواں سال پہلی سہ ماہی میں 15فیصد گروتھ ہوئی۔ گروتھ ریٹ سے آبادی کے تناسب سے دوگنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات کی سمت درست ہے۔لیکن حکومت کو مسائل سے نکلنے پر توجہ دینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں انفراسٹرکچر سمیت بہت سے مسائل ہیں۔زراعت کے شعبے میں جدت لانے کی ضرورت ہے۔زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیدا وار بڑھائی جاسکتی ہے۔دوسری جانب چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی نے کہا ہے کہ تمام صنعتی اور کمرشل صارفین کیلئے ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شبر زیدی نے کہاکہ ایف بی آر ابھی کمرشل اور صنعتی صارفین کو درخواست کر رہا ہے کہ وہ رجسٹریشن کروائیں تاہم ہدف حاصل کرنے کیلئے ایف بی آر 15 اکتوبر سے سخت کروائی کرے گا ۔ انہوںنے کہاکہ تمام صنعتی اور کمرشل صارفین کیلئے ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے ۔انہوںنے کہاکہ ایف بی آر ابھی کمرشل اور صنعتی صارفین کو درخواست کر رہا ہے کہ وہ رجسٹریشن کروائیں تاہم ہدف حاصل کرنے کیلئے ایف بی آر 15 اکتوبر سے سخت کروائی کرے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں لوگ آج منی لانڈرنگ، حوالہ ہنڈی پر بات کررہے ہیں، جبکہ ماضی میں پاکستان سے پیسا باہر گیا۔اسی طرح کرپشن اور اسمگلنگ پر بھی بات نہیں کی گئی۔ لیکن ماضی میں لوگوں نے پیسا باہر بھیج کر جائیدادیں بنائیں۔گزشتہ 20سالوں میں 6ارب ڈالر سالانہ بیرون ملک منتقل ہوئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website