فرانس : سفارتخانہ میں پاکستانی کمیونٹی کیلئے رکھی گئی یوم پاکستان تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نظر انداز
پیرس(یس اردو نیوز)یوم پاکستان کے سلسلے میں سالانہ عشائیے میں پاکستانی کمیونٹی نظرانداز پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سابق جنرل سیکر یٹری اور مقامی رہنما منیر احمد ملک نے پیرس سفارت خانہ کی طرف سے دئے گئے سالانہ عشائیے میں پاکستانی کمیونٹی کو نظرانداز کرنے پر اپنے شدیدرد عمل کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ سفارت خانہ اپنی روایات کو بھولتا جا رھا ھے اس سے قبل ایمبیسی میں جتنے فنکشنز ھوتے تھے اس میں پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت ھوتی تھی اور عشائیہ بھی سفارتخانے میں ھی ھوتا تھا اس دفعہ نئ روایات ڈالی گئ کہ ایک علیحدہ ہال اس مقصد کے لئے بک کرایا گیا ھمیں ہال بک کرانے پر اعتراض نھیں (گو فنکشن سفارت خانے میں ھی ھو تو بہتر ھے) ہال بک کرانے کا مقصد اگر زیادہ لوگوں کو اکٹھا کرنا تھا تو وہ پورا نھیں ھوا سابقہ ادوار میں اس طرح کے فنکشنز میں فرانس میں ھر سیاسی مذھبی اور سماجی پارٹیوں کے 2یا 3 لوگوں کو دعوت دی جاتی تھی اور اس طرح یہ پاکستانی اور دیگر غیر ملکی مہمانوں کا ایک خوبصورت گلدستہ بن جاتا تھا اور پاکستانیوں کے ساتھ فرنچ اتھارٹی کا گیٹ ٹو گیدر(اکٹھ) بھی ھو جاتا تھا منیر احمد ملک نے کہا کہا کہ اس دفعہ پوری پاکستانی کمیونٹی کو نظرانداز کرکے فرانس میں مقیم پاکستانیوں کو کیا پیغام دیا جارھا ھے انھوں نے موجودہ سفیر صاحب سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ناانصافی کا نوٹس لیں اور دیکھیں کہ یہ کیوں ھوا؟ منیر احمد ملک نے کہا کہ سفارت خانہ ھمارے لئے دوسرا پاکستان ھے اور پاکستان کے سلسلے میں ھونے والے ہر ایونٹ میں پاکستانیوں کی شرکت ھونی چاھئیے انھوں نے کہا کہ پاکستانیوں کا اتنا پیسہ خرچ کرنے باوجود پاکستانی کمیونٹی کو اس عشائیے میں نہ بلانا افسوس ناک ھے