پیرس ( نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس یوتھ وینگ کے انفارمیشن سیکرٹری ملک محمد انعام نے کہا ہے کہ شریف فیملی کو انتخابات سے باہر رکھنے کی حکمت عملی انتہائی بھونڈی اور مکارانہ ہے جس کو بچہ بچہ سمجھ چکا ہے۔
اصل میں اسٹیبلشمنٹ اور ادارے شیر کی دہشت سے تھر تھر کانپ رہے ہیں مریم نواز کا نام کسی اور ریفرنس میں نہیں ہے اور وہ الیکشن میں بھی حصہ لے رہی تھیں، نیب کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر جلد فیصلہ آ جائے تو وہ بھی الیکشن لڑ سکیں گی، اگر ریفرنس کی سماعت جلدی ہو سکتی ہے تو اپیل کی کیوں نہیں، شریف فیملی کو اپیل کا حق بھی نہ دینا انتہائی غیر انسانی فعل ہے