counter easy hit

اسلام آباد : تباہ ہونے والے لڑاکا طیارے کے پائلٹ شہید ہوئے یا بچ نکلے؟ سرکاری طور پر تصدیق کردی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ شہید ۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ تیارہ F-16 تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ وہ کافی دیر سے اس طیارے کو دیکھ رہے تھے ، پائلٹ کبھی آسمانکی بلندیوں پر چلا جاتا تھا تو کبھی زمین کے قریب واپس آجاتا تھا۔ منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کا طیارہ پہلے آسمان کی بلندیوں پر موجود تھا پھر ایک دم سے زمین کی طرف آنا شروع کر دیا جس کے بعد ممکن طور پر پائلٹ سے طیارہ کنٹرول نہیں ہوا او ر طیارہ شکرپڑیاں کے مقام پر گر کر تباہ ہو گیا۔پاک فضائیہ کی جانب سے انکوائری بورڈ تشکیل دیدیا گیاہے۔

 

 

 

 

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق لڑاکا طیارے کے پائلٹ شہید ہو گئے ہیں ،سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے ایوان میں شہید پائلٹ کیلئے دعائے مغفرت کرائی ہے ۔ شکرپڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کا ایف-16 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جب کہ اس میں سوار پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی شہید ہوگئے۔ جیو نیوز کے مطابق طیارہ مشہور چاندتارا چوک کے قریب جنگل میں گر کر تباہ ہوا جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی اور جائے حادثہ سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے، طیارہ جس مقام پر گرا اس کے پیچھے پاکستان اسپورٹس بورڈ امپلائی کالونی بھی واقع ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے حادثے کی تصدیق کردی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ ایف-16 طیارہ 23 مارچ یوم پاکستان پریڈ کے لیے ریہرسل کر رہا تھا کہ اس دوران شکر پڑیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی حادثے میں شہید ہوگئے۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کے لیے ائیرہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطح کا انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے کی جگہ کو سیکیورٹی اداروں نے گھیرے میں لے لیا ہے، ریسکیو ٹیمیں بھی جائے حادثے پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

PAKISTANI F-16, CRASHED, DURING, FLIGHT, NEAR, ISLAMABAD, SHAKAR PARIAN2

PAKISTANI PIOLOT MARTYRED IN F-16 CRASH IN ISLAMABAD

PAKISTANI F-16, CRASHED, DURING, FLIGHT, NEAR, ISLAMABAD, SHAKAR PARIAN

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website