بھارت نے ایل اوسی کی مسلسل خلاف ورزیوں سے خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا ، کشمیریوں کی اخلاقی ،سفارتی و سیاسی حمایت جاری رکھیں گے،یوم دفاع کی تقریب سے خطاب
اسلام آباد: صدر ممنون حسین نے یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر ہے ، بھارت نے خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا ہے ، بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے ، کشمیر کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہئے ، ہمسایوں کے ساتھ امن و دوستی چاہتے ہیں ، بھارت کیساھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ ردالفساد کے تحت دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، پاکستان مضبوط اقتصادی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے ، پاکستان دہشتگردی کے خلاف برسر پیکار ہے ، قیام پاکستان اور استحکام پاکسان کے لئے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔