counter easy hit

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جاپان جائیں گے

اسلام آباد: سعودی ولی عہد کے پاکستان میں تاریخی دورے کے بعد پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اب جاپان جائیں گے، جہاں تاریخی معاہدوں پر دستخط ہونگے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ اہم سرکاری دورے پر24 فروری کو جاپان جائیں گے، اور معاہدے کریں گے

سعودی ولی عہد کے پاکستان میں تاریخی دورے کے بعد پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اب جاپان جائیں گے نجی ٹی وی کے مطابق تین روزہ دورے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جاپانی وزیر خارجہ سمیت اعلی شخصیات سے ملاقاتیں، وزارت خارجہ کے زیر اہتمام اہم سیمینار سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیر خارجہ کی جاپانی وزیراعظم سے بھی ملاقات متوقع ہے تاہم حتمی طور پر یہ ملاقات ابھی طے نہیں، جاپانی دورے کے دوران شاہ محمود قریشی پاکستانی کمیونٹی سے خطاب بھی کریں گے، واضح رہے کہ سعودی ولی عہد کے پاکستان میں تاریخی دورے کے بعد پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اب جاپان جائیں گے، جہاں تاریخی معاہدوں پر دستخط ہونگے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ اہم سرکاری دورے پر 24 فروری کو جاپان جائیں گے