اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی نے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے اور اس کے ساتھ ایک سکرین شاٹ بھی جاری کیاہے جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہاہے ، یہ تصویر دراصل ایک پاکستانی ” حسن تسلیم “ نامی نوجوان کی ہے جو کہ اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ بیٹھا ہے اور پوری گردن گھما کر پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھ رہاہے ۔
حسن تسلیم نے ان لمحات کی تصویر بنائی اور آئی سی سی کو ارسال کر دی جبکہ اس کے ساتھ ایک پیغام بھی بھیجا جس میں دلہےکا کہناتھا کہ ” ہیلو ، میں کرکٹ کا بہت بڑا فین ہونے کے ناطے ایک تصویر بھیجنا چاہتاہوں جو کہ گزشتہ ہفتے میر ی شادی میں بنائی گئی تھی ، روایات کے مطابق شادی کی تقریب کے بعد دلہن کو چھوٹی چھوٹی رسومات کیلئے گھر لایا جاتاہے جہاں عزیزو اقارب جمع ہوتے ہیں اور دلہن کا استقبال کیا جاتاہے ۔“دولہے کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ” جیسے ہی ہم مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں اپنے واقع آدھی رات کو گھر پہنچے تو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیا ن میچ جاری تھا ، مجھے شمالی امریکہ میں رہتے ہوئے کئی سال بیت گئے ہیں اور میں پاکستان کو کھیلتا ہوئے دیکھنے کیلئے ہر طرح سے وقت نکال لیتا ہوں اور راتوں کو بھی جاگتا ہوں یہاں تک کہ یہ میری شادی کی رات تھی لیکن میں نے کھیل کو مس نہیں کیا ۔“اس تصویر پرسوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔ آئی سی سی کو بھیجے جانے والی تصویر آپ بھی دیکھیں :