پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا بھارتی تحقیقاتی ٹیم کا پاکستان میں آنے کا کوئی امکان نہیں۔ نئی دلی حکومت جامع مذاکرات کیلئے بھی تیار نہیں۔
نئی دلی: (یس اُردو) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان بھارت کے ساتھ پر امن تعلقات چاہتا ہے لیکن بھارت کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا بھارت جامع مذاکرات نہیں چاہتا اس لئے دونوں ممالک کے درمیان امن عمل معطل ہے اور بھارتی تحقیقاتی ٹیم کا پاکستان میں آنے کا کوئی امکان نہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان میں بدامنی پیدا کرنے والوں کو جانتے ہیں اور اس کے پیچھے کس کا ہاتھ وہ بھی پتہ ہے۔ بلوچستان سے را افسر کل بھوشن یادیو کی گرفتاری پاکستانی موقف کی تصدیق ہے