”چیمپئنز کا کھیل ”کھیلوں کا چیمپئنز” پاکستانی ممروش رضا کی افغانی امان الله کیخلاف جیت، چیمپئنز بیلٹ ”وکٹری فائیٹ نائٹ” ٹائٹل تھری گرینڈ ماسٹر شیہان راجہ خالد چیئرمین مکس مارشل آرٹس (ایم ایم اے) نے عطا کی
اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) دور جدید میں مکس مارشل آرٹس (ایم ایم اے) مارشل آرٹس کے چیمپئنز کا کھیل ھے کچھ عرصہ بعد ”مارشل آرٹس کے تمام ا سٹائل یعنی مکس مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کا چیمپئن ھی حقیقی معنوں میں مارشل آرٹس کا چیمپئن ہوگا ”چیمپئنز کا کھیل” کھیلوں کا چیمپئنز”مکس مارشل آرٹس (ایم ایم اے)” عالمی سطح پر بے حد مقبول کھیل اب پاکستانی نوجوان نسل کا نمائندہ کھیل بن چکا ہے، چیمپئنز کا کھیل ”کھیلوں کا چیمپئنز” مکس مارشل آرٹس کو دنیا بھر میں کروڑوں افراد دلچسپی سے دیکھتے اور پسند کرتے ہیں۔ یہ سال 1999 کی بات ہے جب راقم الحروف اصغر علی مبارک کو اسلام آباد سے تھائی موتھاۓ ،کک باکسنگ پاکستان بانی محمّد افضل خان نے فیڈریشن کی سیکرٹری شپ کا سرٹیفکٹ عطا فرمایا جو آج بھی مکس مارشل آرٹس کے کھیل کی ترقی کی جانب پہلا قدم بھی تھا پاکستان میں تعینات تھائی لینڈ ،برما ،جاپان ،چینی اور برازیلین سفارت کاروں سے مکس مارشل آرٹس کے حو ا لےسے اقداما ت اٹھائے
شائقین کی اس دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے بین الاقوامی معیار کے مقابلے پی سی بہوربن میں کرواۓ جس کے بعد یہ کھیل ملک کے طول ارض میں پھیلتا چلا گیا پاکستانی شاو لین ماسٹر شیخ محمّد علی ناصر بطور پہلے پاکستانی کی حیثت سے بروس لی،جیکی چن جیسے شہرہ آفاق پلیرز کی طرز پر ٹریننگ کے بعد اس کھیل کو یکجا کیا اور پی سی راولپنڈی اور میریٹ اسلام آباد میں پاکستان کے تمام مارشل آرٹس سٹائل کو طلعت حسین ،محمّد آمین ،عا صم مصطفیٰ اعوان ،امین ڈھڈی ،منصور احمد ،افضل جعفری ،ممتاز احمد ،جلیس گوہر ،شاہد الحق،عظمت علی وغیرہ کے ہمراہ مل کےمکس مارشل آرٹس کو پرموٹ کیا ،کک باکسنگ ،آ رم ریسلنگ ،پاور لفٹنگ کی طرح پاکستان میں پرو ریسلنگ کے بانی شاہد الحق پاکستان میں جددید باڈی بلڈنگ کے بھی بانی ھیں اس طرح ووشو کنگفو ،شن جی ،بانڈو ،تا ئ کانڈو ،پاکنڈو ، جو جستو کی کئی تنظیمیں اور ادارے مکس مارشل آرٹسٹ کے مقابلوں کا انعقاد کرتے رھے ، جنھیں شائقین کی جانب سے بھرپور انداز میں سراہا جاتا رھا ۔اس دوران کیوکیش کا ئ کے جاپانی سٹائل کے ایونٹ کے ساتھ مکس مارشل آرٹس کو پرموٹ کیا جاتا رھا گرینڈ ماسٹر راجہ خالد کے بیرون ملک جانے سے یہ سلسلہ انکے شاگردوں جاری رکھا چند روز قبل جب مجھے ایک ملاقات میں امریکہ سے آے ھوۓ گرینڈ ماسٹر شیہان راجہ محمّد خالد چیئرمین مکس مارشل آرٹس (ایم ایم اے) اور چیئرمین کیو کشن پاکستان فیڈریشن نے بحریہ ٹاؤن فیز فور ہیڈ کوارٹرکیو کشن پاکستان فیڈریشن پر خلوص انداز میں دعوت دیراجہ خالد پاکستان میں مارشل آرٹس کی ترقی کا معتبر نام ھے جو امریکا سے مارشل آرٹس کی خاطر آے اپنا سب کچھ اس پر نچھاور کرنے کے لئے بیتاب نظر آتے ہیں مکس مارشل آرٹس ماڈل ٹاون لاھور جا کر مکس مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فیڈرشن کے بانی پریذیڈنٹ شیہان شفیق اعوان کی جانب سے شاندار میز بانی اور ”وکٹری فا ئیٹ نائٹ” کے ٹائٹل فا ئیٹ کا فائنل ممروش رضا اور امان اللہ کے مابین دیکھا تو بروس لی ،جیکی چن کی فائٹس سے بھر پور ہالی ووڈ آیکشن فلمز یاد آ گئی ”وکٹری فا ئیٹ نائٹ” کے ٹائٹل فا ئیٹ کا فائنل جو ممروش رضا اور امان اللہ کے مابین تھا اس زور دار مقابلے پر دنیا بھر کے مکس مارشل آرٹس کے مداحوں کی بڑی تعداد نے شوشل میڈیا پر براۓ راست دیکھا ،جس میں پاکستانی فائٹر ممروش رضا نے افغاستان کے امان اللہ کو ھرا کر ”وکٹری فا ئیٹ نائٹ”کا ٹائٹل تھر ی جیتا اور گرینڈ ماسٹر شیہان راجہ خالد چیئرمین مکس مارشل آرٹس (ایم ایم اے) سے چیمپئنز بیلٹ حاصل کی ،”وکٹری فا ئیٹ نائٹ”کو دیکھنے کے لئے مردوخواتین کی بڑی تعداد پاکستان بھر سے امڈ آئ مکس مارشل آرٹس اس وقت پاکستان میں کافی مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔یہ کھیل ریسلنگ، باکسنگ، جوڈو،مارشل آرٹس کک باکسنگ وغیرہ جیسےکھیلوں کو مکس کر کے بنایا گیا ہے۔ بہت سے لوگ اس کو ناپسند بھی کرتے ہیں کیوں کہ اس میں کافی خون خرابہ بھی ہوجاتا ہے۔
پاکستان میں اس گیم کی آمد ہو چکی ہے۔،مکسڈ مارشل آرٹ ایم ایم اےکے پاکستان میں لاکھوں پرستار ہیں پاکستان میں بشیر احمد جو عراق میں امریکی فوج کے ساتھ خدمات سرانجام دے چکے ہیں تھائی لینڈ سے اس مارشل آرٹ کی تربیت حاصل کرکے 2009 لوگوں کو اس کی تربیت دے رہے ہیں مکس مارشل آرٹس میں پاکستان کے فری اسٹائل فائٹر احمد مجتبیٰبھی سنگاپور میں مکس مارشل آرٹس کے فری اسٹائل فائٹ میں ایف سی ون چمپئن بننے والے پاکستانی فائٹر ہیں احمد مجتبیٰ کا تعلق کوئٹہ ہے مکسڈ مارشل آرٹ : پاکستان کے ایم ایم اے فائٹراحمد مجتبیٰ ناقابل شکست احمد مجتبیٰ نے سنگاپور میں ہونے والے فیدر ویٹ کیٹیگری کے مقابلوں میں ناقابل شکست رہے۔ ورلڈ سیریز آف فائٹنگ گلوبل میں ولفورین کے نام سے پہچان بنانے والے احمد مجتبیٰ کی یہ مسلسل ساتویں کامیابی حاصل کر رکھی ھے .ایک اور نامور مارشل آرٹس:پاکستانی کھلاڑی علومی کریم شاہین نے گزشتہ برس ورلڈ سیریز آف فائٹنگ گلوبل چیمپئین شپ میں بھارتی حریف کو چاروں شانے جت کرکے فتح حاصل کی اور پھر جیت کشمیری عوام کے نام کردیا ۔دنیا کے تیسرے بڑے مکس مارشل آرٹس فائٹنگ ایونٹ ورلڈ سیریز آف فائٹنگ گلوبل چیمپئن شپ کا سالانہ میلہ فلپائن میں سجاتھا ۔ جس میں پاکستان کے علومی کریم شاہین نے یدوندر سنگھ کو شکست دے دی جو ایونٹ میں مسلسل 4 برسوں سے ناقابل شکست تھے۔ دوسری جانب علومی کے ساتھ دوسرے پاکستانی فائٹر احمد مجتبیٰ نے بھی فلپائن کے نیل لارانوو ہرادیا۔25 سالہ علومی کریم پاکستان کے سرفہرست ایم ایم اے فائٹر ہیں جبکہ انڈر گراؤنڈ بیٹل کی بیلٹ چمپیئن شپ بینٹیم ویٹ 61 کے بھی چمپیئن ہیں۔25 سالہ علومی کریم شاہین کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور وہ ملک کے سب سے بہترین مکس مارشل آرٹس فائٹر ہیں۔ ان کے بڑے بھائی احتشام کریم بھی سابق مکس مارشل آرٹس فائٹر ہیں اور اسلام آباد میں اپنا فائٹنگ کلب چلاتے ہیں۔واضح رہے علومی اور مجتبیٰ گزشتہ پانچ سالوں سے ایم ایم اے کے عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، جبکہ مکس مار شل آر ٹس (ایم ایم اے) میں پاکستان کی طر ف سے بشیر احمد، علومی کر یم، احمد مجتبی، وقار عمر، شمس الرحمان، اویس شاہ، عالمگیر خان، ممروش رضا کے عالمی مقابلوں میں تن تنہا حصہ لے کر پاکستان کے امیج بیرون ملک بہتر بناچکے ہیں، ممروش رضا کا کہنا ہے کہ وہ ٢٩ اپریل سے چین میں انٹرنیشنل ایونٹ میں یوکرین کے فائٹر سے مقابلہ کریں گے ممروش رضا نے افغانستان کے امان الله کو ہرا ٹائٹل بیلٹ جیتی، انہوں نے زرق علی، ناصر خان، اسد وڑائچ، فیصل ملک. محمّد حینف، محمّد حسنین کو وکٹری نائیٹ فائٹ میں اپنی مہارت و قابلیت پر شکست دی جسکو شائقین اور ماہرین عظمت علی، احسان علی ہاشمی، عثمان شکیل ملک اور دیگر نے بھرپور داد دی