لاہور؛ سوشل میڈیا پر ایک ٹرینڈ ” کنٹرولڈ میڈیا نا منظور “ چل رہاہے جس میں سوشل میڈیا صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں تاہم دوسری جانب معرو ف صحافی مبشر زیدی نے انتہائی حیران کن ٹویٹ کیا تو آگے سے سوشل میڈیا صارفین بھی میدان میں
کود پڑے اور طوفان برپا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جیونیوز نے گزشتہ روز سلیم صافی کا پروگرام ” جرگہ “ مکمل طور پر سنسر کر دیا اور نشر ہی نہیں کیا جس میں ان کے مہمان مولانا فضل الرحمان تھے اور پروگرام کے دوران حالیہ انتخابات پر ان کا نقطہ نظر جاننے کیلئے انہیں مدعو کیا گیا تھا تاہم یہ نشر ہی نہیں کیا گیا ۔دوسری جانب مبشر زیدی نے ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کچھ انوکھے انداز میں کرتے ہوئے لکھا کہ ” پاکستان کا میڈیا مردانہ کمزوری کا شکار ہوگیا ہے“۔بس پھر اس پر ہونا کیا تھا ، سوشل میڈیا صارفین میدان میں کود پڑے اور ایک خاتون صارف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ اس بیماری کا اثر آپ پر زیادہ ہوا ہے ۔‘‘۔۔۔۔ایک صارف نے مبشرزیدی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ :۔۔۔علی نامی صارف کا کہناتھا کہ پاکستان میں پروفیشنل جرنلزم نہیں ہے:۔۔دوسری جانب ٹویٹر پر ’’ کنٹرولڈ میڈیا نامنظور ‘‘ کا ٹرینڈ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل رہا جس میں سوشل میڈیا صارفی نے میڈیا کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ایک صارف محمد قاسم نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ’’ مولانا فضل الرحمان کا پروگرام جیو ٹی وی پر کیوں نہیں چلایا گیا‘‘، جبکہ انہوں نے پیمرا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔