counter easy hit

’’ شاہ محمود قریشی اب مجھے قتل کروانا چاہتے ہیں کیونکہ۔۔۔۔‘‘ ملتان سے منتخب ہونے والے ’ سلمان نعیم‘ نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا، اپنی ہی قیادت پر سنگین ترین الزامات

PAKISTANI, MNA, CLAIMS, THAT, FOREIGN, MINISTER, WANTS, HIM, DEAD

ملتان (نیوز ڈیسک ) ملتان میں تحریک انصاف کی مقامی قیادت میں اختلافات سامنے آ گئے۔معطل ایم پی اےسلمان نعیم نے مقامی قیادت پر قتل کی سازش کا الزام لگا دیا۔سلمان نعیم نے الزام عائد کیا ہے کہ میری پارٹی کے لوگ میرے قتل کی سازش کر رہے ہیں۔پارٹی کے لوگ میرے والد کو زیادتی کے جھوٹے مقدمے میں پھنسانا چاہتے ہیں۔اس حوالے سے سلمان نعیم نے کئی ویڈیوز بھی اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کی ہیں۔ویڈیو میں ایک لڑکی کو دو مردوں کے ساتھ گفتگو کرتے دکھایا گیا ہے جو خاتون کو سلمان نعیم کے والد کے خلاف ویڈیو بنانے کا کہتے ہیں۔

جس پر وہ جواب دیتی ہے کہ میں ایف آئی آر کٹوا لوں گی لیکن ویڈیو کلپ نہیں بنواؤں گی۔ایک اور ویڈیو میں مذکورہ شخص لڑکی کو کہتا ہے کہ آپکی یہ ویڈیو کہیں استعمال نہیں ہو گی بلکہ یہ تو شاہ محمود قریشی کو دکھانے کے لیے بنائی جائے گی وہ وزیر خارجہ ہیں کوئی عام شخص نہیں۔شاہ محمود قریشی صرف یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ لڑکی واقعی مضبوط ہے یا نہیں۔سلمان نعیم نے ایک اور ویڈیو پوسٹ کی جس میں مذکورہ شخص کہتا ہے کہ آپ نے نقاب کر کے ویڈیو بنانی ہے اور کہنا ہے کہ اس طرح سے وہ شخص (شیخ نعیم) میرے پاس آیا اور مجھے حاملہ کر دیا۔اور اب مجھ سے شادی سے انکار کررہا ہے۔لڑکی اپنے خدشات کا اظہار کرتی ہے تو اسے شاہ محمود قریشی کی جانب سے فل پروٹوکول کا بھی لالچ دیا جاتا ہے۔ایک اور ویڈیو میں اسی شخص کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ مخدوم صاحب کو اگر کسی سے سچا پیار(نفرت) ہے تو وہ شیخ نعیم ہیں وہ کہتے ہیں کہ بے شک مار دو انہیں۔ سلمان نعیم کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو آپ بھی دیکھیں :

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website