counter easy hit

پاکستانی کوہ پیما عبدالجبار نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لیا

کھٹمنڈو: پاکستانی کوہ پیما کرنل ریٹائرڈ عبد الجبار بھٹی نے دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر لی اور اس طرح وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے چوتھے پاکستانی بن گئے ہیں۔

Pakistani mountaineer Abdul Jabbar reached the Mount Everest

Pakistani mountaineer Abdul Jabbar reached the Mount Everest

پاکستانی کوہ پیما کرنل (ر)عبدالجبار نے دنیا کی سب سے اونچی چوٹی سر کر لی ہے۔ پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل نے گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق ڈھائی بجے 8 ہزار 848 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔ کرنل (ر) عبدالجبار اس سے قبل پاکستان کی کئی بلند ترین چوٹیوں کو سر کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ کرنل (ر) جبار نے پاکستان میں پیرا گلائڈنگ کو مقبول بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ کرنل (ر) عبدالجبار بھٹی سے تین پاکستانی ناظر صابر، حسن سدپارہ اور ثمینہ بیگ بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ ناظر صابر نے 2000 میں ایورسٹ کی چوٹی سر کی تھی۔ ان کے بعد حسن سدپارہ نے 2011 میں اور ثمینہ بیگ نے 2013 میں دنیا کی سب سے بلند چوٹی کو عبور کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website