counter easy hit

ساؤتھ ایشین فلم فیسٹول میں ایوارڈ حاصل کرنے والی پاکستانی فلم’’لال کبوتر‘‘کی اصل سٹوری آپ کو حیران کر ڈالے گی

کراچی (ویب ڈیسک) ہدایت کارکمال خان کی فلم ’’لال کبوتر‘‘ وینکورانٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ حاصل کر نے میں کامیاب ہوگئی۔ رواں سال کی ابتدا میں ریلیزکی گئی فلم ’’لال کبوتر‘‘ کی کہانی کراچی کے ایک ٹیکسی ڈرائیور کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں اداکارہ منشا پاشا اوراحمد

آج کا سب سے بڑا انکشاف۔۔۔!!! آئی ایس آئی کے سابق ڈی جی ’ ظہیر الاسلام ‘ نے پاکستان کی کس خاتون سیاستدان سے5 سالوں سے خفیہ شادی کر رکھی ہے؟ تصاویر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی

علی اکبرنے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم شائقین کو بھی بے حد پسند آئی تھی۔ فلم کے مرکزی اداکاراحمد علی اکبرنے انسٹا گرام پر مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’’لال کبوتر‘‘ وینکور انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔اس سے قبل فلم ’’لال کبوتر‘‘ تصویر ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کا ارچنا سوئے آڈئنس آیوارڈ جیت چکی ہے۔ اس کے علاوہ یہ فلم سنگاپور ساؤتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہے۔ جب کہ دوماہ قبل فلم کے مرکزی اداکار احمد علی اکبر کو واشنگٹن ڈی سی میں ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کے دوران فلم ’’لال کبوتر‘‘ میں بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔واضح رہے کہ ’’لال کبوتر‘‘ کا 92 ویں آسکر ایوارڈ میں انٹرنیشنل فیچر فلم ایوارڈ کی کیٹیگری کے لیے بھی انتخاب کیا گیا ہے۔

Pakistani, Movi, Lal Kabootar, best, movie, got, biggest, award, in, Film, Festiwal

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website