پیرس (یس ڈیسک) پاکستانی فلم زندہ بھاگ کی فرانس کے دارلحکومت پیرس میں نمائش کی گئی۔ شایقین نے اسے پاکستانی فلم انڈسٹری میں نئی روح قرار دیا۔
پیرس کے معروف سینما گھر میں زندہ بھاگ فلم کی نمائش ہوئی۔ فلم دیکھنے کے لیے پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کی بھی بڑی تعداد آئی۔ فلمسازوں کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کے سامنے پاکستان کی نئی تصویر پیش کرنا چاہتے تھے۔
زندہ بھاگ تین نوجوانوں کی کہانی ہے۔ لاہور کے یہ تینوں دوست شارٹ کٹ سے ترقی کرنا چاہتے ہیں۔ ان کی نظر میں کامیابی کا واحد طریقہ مغربی ملک پہنچنا ہے۔ راستے میں انہیں کئی دشواریوں کا سامنا ہوتا ہے۔
زندہ بھاگ نے پاکستانی سینما میں نئی جان ڈال دی ہے اور فرانسیسی شایقین کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کامیاب کرنے کے لیے روایت سے ہٹنا ہو گا۔