پاکستانی عوام جیسی عقیدت عمران خان کے ساتھ رکھتے ہیں ویسا بھروسہ کبھی کسی لیڈر پر پہلے نہیں کیا گیا، ابرار کیانی
پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما ابرار کیانی نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام جیسی عقیدت عمران خان کے ساتھ رکھتے ہیں ویسا بھروسہ کبھی کسی لیڈر پر پہلے نہیں کیا گیا۔ عوام کے صبر واستقامات کا اعتراف حکومت بھی کرتی ہے۔ نصف صدی سے زاہد غربت، چور بازاری اور کرپٹ پریکٹس کے ذریعے دھوکہ کھانے والی عوام وزیراعظم عمران خان کے ساتھ والہانہ عقیدت رکھتی ہے اور ان کے کہے ایک ایک لفظ کو سراہتی اور اس پر مکمل بھروسہ رکھتی ہے
اس کیلئے ہم عوام پاکستان کے مشکور ہیں انشااللہ کچھ بھی ہو جائے وزیراعظم پاکستانی قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔