اسلام آباد(یس اردو نیوز)پاک ایران کے مابین قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت ایران میں قید 14 پاکستانیوں کی رہائی کے بعد وطن واپسی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اپریل 2019 میں ایران کے دورے کے موقع پر انہوں نے صدر اسلامی جمہوریہ ایران حسن روحانی سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستانی قیدیوں کی معافی اوررہائی کا مطالبہ کیا تھا ۔ جس کے نتیجے میں آج چودہ (14) پاکستان قیدی آج پاکستان منتقل کردیئے گئے ہیں۔ قیدیوں کی منتقلی 2014 میں پاکستان اور ایران کے مابین طے پانے والے سزا یافتہ افراد کے تبادلے کے معاہدے کے تحت عمل میں آئی ہے۔ قیدیوں کا تبادلہ تبادلہ تفتان بارڈر (میرجاوا) پر ہوا جہاں پاکستانی حکام نے قیدیوں کا استقبال کیا۔ واضح رہے کہ 2018 میں دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کی توثیق کے بعد یہ پہلا تبادلہ تھا۔