counter easy hit

سری لنکا میں‌ قید پاکستانیوں‌ کی واپسی کیلئے پی آئی اے خصوصی پرواز چلائے گی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سری لنکا میں قید پاکستانیوں کو آج پاکستان کے حوالے کیا جائیگا،کولمبو سے واپس پاکستان لائے جانے والے قیدیوں میں 6 خواتین قیدی بھی شامل ہوں گی اور انہیں لینے کےلیے پاکستان سے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے اسکارٹ اسکواڈ کے 22 اہلکار اور دو نادرا اہلکار خصوصی پرواز کے ذریعے سری لنکا جائیں گے۔ ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خصوصی پرواز کا اجازت نامہ جاری کردیا۔ سری لنکا میں قید پاکستانیوں کی وطن واپسی کےلیے قومی ایئرلائن کا طیارہ آج اسلام آباد سے کولمبو پہنچے گا اور قیدیوں کو لے کر آج شام ہی وطن واپس آئےگا۔ قومی ائرلائن نے وزارت خارجہ اور داخلہ کی درخواست پر سری لنکا میں قید 44 پاکستانیوں کی وطن واپسی کےلیے خصوصی طیارہ چلادیا۔ قومی ائرلائن کی پرواز پی کے 9872 کل روانہ ہوگی جبکہ پاکستانی قیدیوں کو لیکر پرواز پی کے 9873 منگل کی شام ہی واپس پاکستان آجائے گی

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website