کراچی (نیوز ڈیسک) کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر نے روپے کو روند ہی ڈالا، قیمت میں زبردست اضافہ ہوگیا، جمعہ کے دن اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے اور 18 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 30 پیسے بڑھی جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی کرنسی 156 روپے 70 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ دوسری طرف اوپن مارکیٹ کی طرح انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 156 روپے 53 پیسے پر بند ہوا۔معاشی ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاو کے سبب ڈالر کے مقابلے روپے کے ریٹ میں کمی بیشی کا امکان ہے، حکومت کو معاشی پالیسیوں پر مستقل عملدرآمد یقینی بنانی چاہئے تاکہ تاجروں اور حکومت کےمابین موجود بے اعتمادی کی فضا کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ 30سال میں پاکستانی معیشت کا شمار بڑی مارکیٹ میں ہوگا، رواں سال پہلی سہ ماہی میں 15فیصد گروتھ ہوئی، معیشت کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے آج یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے سب کو ملکر کم کرنا ہوگا۔ 30سال میں پاکستانی معیشت کا شمار بڑی مارکیٹ میں ہوگا۔رواں سال پہلی سہ ماہی میں 15فیصد گروتھ ہوئی۔ گروتھ ریٹ سے آبادی کے تناسب سے دوگنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات کی سمت درست ہے۔لیکن حکومت کو مسائل سے نکلنے پر توجہ دینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں انفراسٹرکچر سمیت بہت سے مسائل ہیں۔زراعت کے شعبے میں جدت لانے کی ضرورت ہے۔زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیدا وار بڑھائی جاسکتی ہے۔