کراچی (نیوز ڈیسک ) ڈالر کی قیمت کو بالاآخر آرام آ گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 5 پیسے کا ہو گیا ۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 160 روپے ہو گئی۔انٹر بینک میں ڈالر 160 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر 160روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔کاروباری دن کے آغاز پر آج روپے کے مقابلےانٹربینک مارکیٹ ڈالر 75 پیسے سستا ہو گیا تھا ۔انٹربینک میں 75 پیسے کمی کے بعد ڈالر 163 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا، جو گذشتہ روز 164 روپے 5 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا 217 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 33 ہزار 556 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔ یاد رہے کہ گزشتہ 2 روز کے دوران ڈالر 7 روپے سے زائد مہنگا ہوا ہے جس سے ایک جانب روپیہ ہلکان ہوا تو دوسری طرف روزمرہ استعمال کی اشیا سمیت دیگر مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ رہا تاہم آج ڈالر کی قیمت میں 75 پیسے کی کمی ہوئی ہے جو پاکستانی معیشیت کے لیے مثبت اشاریہ ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعدروپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کی خبریں گردش کررہی تھیں ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے اقتدار میں آنے سے اب تک ڈالر کی قیمت میں لگ بھگ 26 روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔ڈالر کی اونچی اُڑان پر معاشی تجزیہ کاروں نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا جس کا بوجھ عوام پر پڑے گا۔جبکہ عوام نے بھی ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے حکومت سے ڈالر کی قیمت کو لگام دینے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب گذشتہ روز سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے ڈالر کی قیمت 200 روپے تک جانے کی پیشن گوئی کی تھی۔