میڈرڈ: اسپین کے شہر میڈرڈ میں فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم ’’ساون‘‘ نے بہترین غیرملکی فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔
Pakistani “Saawan” won the award in the Madrid film festival
فلم معذور بلوچ بچے کے گرد گھومتی ہے جو بلا آخر اپنی مشکلات پر قابو پا لیتا ہے۔ ساون کو امریکن پاکستانی فلم میکر، فرحان عالم نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم کے لکھاری مشہود قادری ہیں جو اس سے قبل بہترین اسکرین پلے رائٹر کا ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ فلم کو اسما قادری نے پروڈیوس کیا ہے، فلم رواں سال کے آخر تک ریلیز کی جائیگی۔ علاوہ ازیں میڈرڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں مختصر فلموں کی کیٹیگری میں بہترین ہدایتکاری کا ایوارڈ سعودی خاتون ہدایتکار ریم البیات نے اپنے نام کر لیا۔ ریم کو یہ ایوارڈ ان کی فلم یقظنی (مجھے بیدار کرو) پر ملا۔ ریم البیات اس سے پہلے دو فلمیں ظلال اور دمیہ پیش کر چکی ہیں ۔