لاہور: بھارتی پروگرام ’’سارے گاماپا‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نوجوان گلوکار زین علی انتقال کرگئے۔
Pakistani singer Zain Ali renowned from “Sa Re Ga Ma Pa” passed away
ذرائع کے مطابق زین علی گزشتہ روز اپنے دوست سونو سے ملنے شیخوپورہ گئے تھے جہاں اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی، جس کے باعث انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا لیکن زین علی جان بر نہ ہوسکے اور اس دنیا سے چلے گئے۔ زین کے بھائی حیدر علی کا کہنا ہے کہ زین کی موت برین ہیمرج کی وجہ سے ہوئی ہے جب کہ ان کے دوست سونو نے کہا ہے کہ زین گزشتہ روز ان سے ملنے آئے تھے ہم دونوں باتوں میں مصروف تھے کہ زین واش روم گئے کافی دیر تک وہ باہر نہیں آئے تو مجھے تشویش ہوئی میں نے واش رام میں جاکر دیکھا تو زین فرش پر پڑے ہوئے تھے، میں نےانہیں فوراً اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔