وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین ترکی کے مفادات کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
استنبول میں پاک ترک وزرائے اعظم کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور آزاد تجارت کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بات چیت ہوئی۔ بن علی یلدرم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم شاہد خاقان نے کہا کہ ترکی کے دوست ہمارے دوست اور دشمن ہمارے دشمن ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ترکی کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ اس موقع پر بن علی یلدرم کا کہنا تھا کہ ترکی افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ ترک وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔