counter easy hit

سعودی عرب میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلباء نے بھی حکومت سے اپیل کردی، خط لکھ دیا

اسلام آباد(یس اردو نیوز) سعودی عرب میں مقیم دیگرملکوں کے طلبا اپنے ملکوں کو روانہ پاکستانی طلبا کا مدد کیلئے وفاقی محتسب کوخطسعودی عرب میں زیرِتعلیم پاکستانی طلباء جوہاسٹل میں قید ہیں اور دیگر مشکلات کے سبب انھوں نے وفاقی محتسب کو خط لکھ کر وطن واپسی کے لئے سعودی گورنمنٹ کو وزارتِ خارجہ کی جانب سے اجازت نامہ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی مختلف جامعات میں زیرِ تعلیم چار سو پاکستانی طلباء کی جانب سے وفاقی محتسب کو متوجہ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں زیرِ تعلیم طلباء نے سفارت خانہ پاکستان اور اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ سے متعدد بار رابطہ کیا ہے اور ان سے گزارش کی ہے کہ سعودی حکومت سے رابطہ کرکے طلباء کو پاکستان روانہ کرنے کے لئے اجازت دی جائے. طلباء نے کہا ہے کہ ہم قومی ائیر لائن کی خصوصی پروازوں کے ذریعے نہیں بلکہ سعودی ائیر لائن کی پرواز سے وطن واپسی کا اجازت نامہ طلب کر رہے ہیں اور سعودی حکومت ہمیں واپس بھیجنے کو تیار ہے مگر وزارتِ خارجہ کی جانب سے مسلسل ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے جبکہ ہم حکومت پاکستان کی جانب سے قرنطینہ میں رہنے کی تمام شرائط بھی پوری کرنے کو تیار ہیں. جامعات کے ہاسٹل بند ہو جانے کی وجہ سے ہماری مشکلات میں اضافہ ہو چکا ہے جبکہ دیگر تمام ممالک کے طلباء اپنے ممالک روانہ ہوچکے ہیں، طلباء کی درخواست پر وفاقی محتسب کے سنئیر ایڈوائزر کمشنر اوورسیز پاکستانیز حافظ احسان احمد کھوکھر نے دفتر خارجہ کو کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم طلباء کی واپسی کے لئے جو اجازت نامہ درکار ہے اسے فوری فراہم کیا جائے تاکہ طلباء کو درپیش مشکلات سے نکلا جائے اور ان کی وطن واپسی کی راہ ہموار کی جائے.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website