counter easy hit

بریکنگ نیوز : حالات خراب ۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستانی جنگی طیارے بھارت میں گھس گئے ، بھارتی میڈیا نے خود تہلکہ خیز خبر دے دی

PAKISTANI, WAR, JETS, ENTERED, IN,KASHMIR, BREAKING, NEWS

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی جنگی طیاروں نے مختصر وقت کے لئے ایل او سی عبور کیا اور مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئے۔ بھارتی میڈیا نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ پاک فضائیہ کے جٹ طیاروں نے لائن آف کنٹرول عبور کی،انڈین ایر اسپیس میں داخل ہوئ لیکن جلد ہی واپس لوٹ گئے۔ پاک فضائیہ کا آئی ایل 78 ایئر ریفیوئلنگ ٹینکر طیارہ کشمیر کے علاقے کے بالکل قریب تھا اور کنٹرول لائن کو عبور کرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی واپس چلا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی خطے میں بڑھتی اہمیت کا ناجائزہ فائدہ اٹھانا شروع کر دیا جس کے تحت ہی انہوں نے درحد عبور کی ارو بھارت کی جانب داخل ہوئے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کچھ پلاننگ کر رہا ہے۔ ممکنہ طور پر پاکستان ایل او سی ہر دہشت گرد بھجوا رہا ہے تاکہ جموں کشمیر میں صورتحال خراب ہو سکے۔بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ چونکہ پاکستانی حکومت پر بھارت کے حالیہ اقدام کے بعد عوام کی طرف سے شدید دباؤ ہے۔ اس لیے وہ ان اقدامات کے ذریعے سے عوام کا دباؤ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیر میں ماحول خراب کرنے کے لئے پاک فضائیہ کو استعمال کر رہا ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ کر دیا تھا۔خصوصی آرٹیکل ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں بلکہ وفاقی اکائی کہلائے گا، جس کی قانون سازاسمبلی ہوگی۔ یہی نہیں مودی سرکار نے مقبوضہ وادی کو 2 حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے وادی جموں و کشمیر کو لداخ سے الگ کرنے کا بھی فیصلہ کیا، لداخ کو وفاق کے زیر انتظام علاقہ قرار دیا جائے گا جہاں کوئی اسمبلی نہیں ہوگی۔اس اقدام کے لیے بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے 5 اگست کو آرٹیکل 370 کے تحت مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کی قرارداد پیش کی تھی۔یاد رہے کہ بھارتی صدر کی جانب سے آرٹیکل 370 کے بل پر دستخط کے لیے بھارت کے آئین کے آرٹیکل 367 میں ترامیم لازمی درکار تھیں۔جب کہ دوسری جانن ان حالات میں پاکستان اور بھارت مابین حالات مزید کشیدہ ہو رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website