counter easy hit

پاکستان خاتون صحافی ’ ملیحہ ہاشمی‘ نے انڈین چینل پر بیٹھ کر بھارتی جرنیل کی بولتی بند کردی

Pakistani woman journalist 'Miliaha Hashmi' stops speaking on Indian channel

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) معروف صحافی ملیحہ ہاشمی نے بھارتی ٹی وی پر بھارتی جرنیل کی بولتی بند کر دی۔ملیحہ ہاشمی نے بھارتی ٹی وی پر بیٹھ کر وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کا خوب دفاع کیا اور کہا کہ جنرل باجوہ کا نام سن کر مودی کی ٹانگیں کانپتی ہیں۔جب سے مودی کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا علم ہوا ہے تب سے وہ رو رہے ہیں۔آرمی چیف نے پُلوامہ میں بھارتی فوج کو ڈنڈا دیا ، اور اگلے تین سال بھی ڈنڈا دے کر رکھے گا- ملیحہ ہاشمی نے مزید کہا کہ اجیت ڈوول اور امیت شاہ بھی اس فیصلے سے گھبرا گئے ہیں۔انہوں نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے۔ واضح رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ مزید تین سال کے لیےآرمی چیف کے عہدے پر مقرر رہیں گے۔جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر 2019ء کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے تھے لیکن اب ان کی مدت ملازمت میں مزید تین سال کی توسیع کر دی گئی ہے جس کے تحت جنرل قمر جاوید باجوہ نومبر 2022ء تک چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمتمیں تین سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد کہا جا رہا تھا کہ کئی فوجی افسران کی ترقیاں متاثر ہوں گی لیکن اب سینئیر صحافی نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہو گا۔ مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع ملنے کے بعد 2022ء میں جنرل قمر باجوہ کا ملٹری کیرئیر طویل ترین ہو جائے گا۔2022ء میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی کی مُدتِ ملازمت 44 سال سے زائد ہوگی۔صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو 3 ماہ قبل مدتملازمت میں توسیع لینے کی پیش کش کی گئی تھی۔ تاہم آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے حکومت کی پیش کش قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ آرمی چیف کا موقف تھا کہ فوج ایک پروفیشنل ادارہ ہے، اس کا نظام قوائد کے مطابق ہی چلنا چاہیئے۔تاہم پھر 15 روز قبل ان کی اہلیہ نے انہیں اپنا فیصلہ تبدیل کرنے کیلئے راضی کیا۔ آرمی چیف کی اہلیہ نے انہیں ملک کے موجودہ معاشی اور کشدیدہ سیکورٹی حالات کے باعث اس بات کیلئے راضی کیا کہ وہ حکومت کی جانب سے مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف رہنے کی پیش کش قبول کر لیں گے۔ یہ فیصلہ اس لیے لیا گیا تاکہ ملک میں استحکام پیدا ہو۔ خیال رہے کہ آج جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتملازمت میں تین سال کی توسیع کر دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ مزید تین سال کے لیے آرمی چیف کے عہدے پر مقرر رہیں گے۔

https://www.facebook.com/MaleehaHashmey1/videos/344103063207465/?t=0

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website