پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کاکہناہےکہ پاکستانی خواتین انتہائی باصلاحیت اور ذہین ہیں۔انہوں نےاقوامِ عالم میں اپنی صلاحیتوں کے ذریعے نام کمایا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےان خیالات کااظہار ایوانِ اقبال لاہور میں انڈوومنٹ فنڈ کے حوالےسےمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔اجلاس میں خواتین کےحقوق کےتحفظ اورانہیں بااختیار اور ہنرمند بنانےکےحوالے سےاقدامات کا جائزہ لیاگیا۔شہبازشریف نےکہاکہپنجاب حکومت نےخواتین کوبااختیار بنانےاورانہیں حقوق دلانے کیلئے بےمثال اقدامات کئےہیں۔ خواتین پرتشددکی روک تھام اورانہیں وراثتی حقوق دلانےکیلئےپنجاب میں موثرقانون سازی کی گئی ہے۔انہوںنے کہا کہ غریب والدین بچوں کی تعلیم کے اخراجات پورے نہیں کرسکتے ،1986 میں ایک بیوہ کے گھر گیا تو حالات کی سنگینی کا اندازہ ہوا، اس خاتون کی گفتگو نے مجھے رات بھر پریشان کیے رکھا۔وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہقوم کے ہزاروں بیٹے بیٹیاں محنت کرکے آگے بڑھ رہے ہیں۔ ٹیوٹا کے زیراہتمام بچوں اور بچیوں کو ٹیکنیکل کورسز کرائےجا رہے ہیں،2018ءتک20لاکھ بچوں کو ہنرمند بنانےکاہدف حاصل کیاجائے گا۔