کراچی (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما کی 20 جعلی آئی ڈیز کا انکشاف، نام جان کر ٹائیگرز بھی چکرا گئے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو کے خلاف وفاقی تحقیقاتی (ایف آئی اے) میں درخواست جمع کرادی گئی۔ درخواست پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر روبینہ خالد
نے جمع کروائی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ دعا بھٹو جعلی فیس بک آئی ڈیز سے میری کردار کشی کررہی ہیں۔ درخواست درج کروانے کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم تحقیقات کے لئے سندھ اسمبلی پہنچ گئی جہاں انکشاف ہوا کہ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی کی 20 جعلی آئی ڈیز ہیں۔ ایف آئی اے اہلکاروں نے دعا طاہرہ بھٹو کا بیان قلم بند کرلیا ہے۔