نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی کئی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے پاکستانی نژاد اداکار فاران طاہر کہتے ہیں کہ بطور اداکار وہ مغرب مسلمانوں کا امیج بدلنے کے لئے کوشاں ہیں۔
امریکی اخبار کو انٹرویو کے دوران فرحان طاہرکا کہنا تھا کہ ایک مسلمان اداکار کی حیثیت سے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کسی کردار سے ان کے روایتی پس منظر کو ٹھیس پہنچے اس لئےوہ ہمیشہ اپنے مذہبی تشخص کو سامنے رکھ کر کسی بھی کردار کو قبول یا مسترد کرتے ہیں۔
ہالی ووڈ کی فلم بلاک بسٹر فلم ’آئرن مین‘ کی ابتدائی کہانی میں ان کا کردار رضا نامی مذہبی انتہا پسند شخص کا تھا لیکن انہوں نے فلم ڈائریکٹر سے اپنے کردار کو مذہبی انتہاپسند دکھانے کے بجائے اختیار اورطاقت کا بھوکا شخص دکھانے کا مشورہ کیا تھا جسے قبول کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ فرحان طاہر ’دی جنگل بک‘، ’ پکچر پرفیکٹ‘، ’آئرن مین‘، ’اسٹارٹریک‘ اور ’ایلی سیم‘ جیسی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے ذریعے فلم بینوں کا دل جیت چکے ہیں۔