counter easy hit

سعودیہ سے پاکستانیوں کی واپسی میں اچانک اضافہ، 30ستمبر تک اقامے ختم، قومی ائرلائن کی 30 سے زاید پروازیں بھی کم پڑ گئیں

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) قومی ائرلائن کی سعودیہ کیلئے پروازوں کا آغاز ہوتے ہی تمام شہروں میں ٹکٹس کی بکنگ میں غیرمعمولی اضافے کے باعث ائرلائن عملہ کیلئے مشکلات پیدا ہوگئیں۔ سعودی عرب حکومت کی طرف سے کورونا وباء کے دوران سعودیہ میں مقیم غیر ملکیوں کے اقاموں میں کی گئی توسیع کی مدت کا اختتام قریب آتے ہی سعودیہ کیلئے پی آئی اے کی بکنگ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔ راولپنڈی میں قومی ایئر لائن کے آفس کے باہر مسافروں کا رش لگ گیا۔ انہوں نے ٹکٹ نہ ملنے پر احتجاج کیا، جس پر پی آئی اے انتظامیہ نے پولیس طلب کر لی۔ قومی ائرلائن کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے سعودی عرب کیلئے لگاتار پروازیں آپریٹ کررہی ہے تاہم چونکہ زیادہ تر اقامے 30 ستمبر کو ختم ہورہے ہیں اس لئے غیر معمولی رش کا سامنا ہے۔ترجمان کے مطابق سعودی عرب کے لیے 777 اور ایربس 320 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔ قومی ایئر لائن کی پروازیں کراچی،لاہوراوراسلام آباد سے مسافروں کو لے کر سعودی عرب کے لیے اڑانیں بھریں گی۔ پی آئی اے کے مطابق 15 ستمبر سے اجازت ملنے کے ساتھ ہی پی آئی اے نے بکنگ کا آغاز کر دیا تھا۔پی آئی اے کورونا کے باعث ہفتہ وار13 پروازوں تک محدود رکھا گیا تھا۔ بکنگ پر بے پناہ رش کے باعث پی آئی اے نے سعودی انتظامیہ سے مزید 28 پروازوں کی اجازت طلب کی تھی۔پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے کو 13 پروازوں کی اجازت دی ہے۔ پروازوں کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ پی آئی اے کی تمام پروازوں پر67 فیصد سماجی فاصلے کی شرط برقرار رکھی گئی ہے ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے اس معاملے کو دیکھتے ہوئے 15 ستمبر سے اجازت ملتے ہی 28 مزید پروازوں کی اجازت مانگ لی تھی جو معمول کی پروازوں کے علاوہ تھیں۔ تاہم سعودی حکام کی جانب سے صرف 13 پروازوں کی اجازت دی گئی اور اس پر بھی سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے 66 فیصد سے زائد افراد نہ لانے کی شرط عائد کردی گئی حالانکہ سعودی عرب روانگی سے قبل کویڈ منفی ٹیسٹ ہونا بھی لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروازیں ہماری کل ضروریات کا نصف ہے تاہم پی آئی اے کی یہ کوشش ہے کہ اس محدود استعداد کار کو با احسن طریقے سے برابر پورے ملک میں مہیا کیا جائے۔ پی آئی اے کے پاس نشستیں دستیاب ہیں جو پی آئی اے کے دفاتر اور ایجنٹس کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ قومی ائرلائن نے مسافروںکو متنبہ کیا ہے کہ کسی بھی صورت میں پی آئی اے کے مقرر کردہ اور شائع کردہ کرایوں سے زائد کسی کو بھی نہ دیں۔ پی آئی اے نے سعودی حکومت سے استدعا کی ہے کہ پاکستان سے سعودی عرب جانے والے اقامہ ہولڈر کی مدت میں اضافہ کیا جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website