کراچی…… 2015ءپاکستانی عوام کے لیے کیسا رہا؟ کیا وہ اس سے خوش ہیں اور نئے سال سے کتنے پرامید ہیں؟ اس کا اندازہ گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے میں لگایا جاسکتا ہے۔ جس میں چاروں صوبوں سے 1 ہزار افراد نے حصہ لیا۔حالانکہ پاکستانی عوام بہت سی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں مگر جب بات ہو خوش رہنے کی تو وہ نہ صرف ہنستے مسکراتے نظر آتے ہیں بلکہ مستقبل کے حوالے سے بہت پرامید بھی ہوتے ہیں۔سروے میں عوام سے پوچھا کیا گیا کہ کیا آپ ذاتی طور پر اپنی زندگی سے خوش ہیں؟تو سروے میں شامل 65 فیصد افراد نے اس کا جواب ہاں میں دیا جبکہ صرف 4 فیصد نے اپنی زندگی سے ناخوش ہونے کاکہا، 29 فیصد نے کہا کہ نہ تو وہ خوش ہیں نہ زندگی سے ناراض ہے جبکہ 2 فیصد نے اس سوال پر کو ئی رائے نہیں دی۔جب سروے میں پاکستانی عوام سے یہ پوچھا گیا کہ کیا 2016 ءان کے لیے 2015 ءسے بہتر سال ہوگا؟تو جواب میں سروے میں 54 فیصد افراد اس بارے میں بہت پرامید نظر آئے اور کہ نیا سال یقیناً بہتر سال ہوگا، صرف 16 فیصد نئے سال سے مایوس تھے، جبکہ 24 فیصد نہ پرامید تھے نہ مایوس تھے۔ 6 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔