ترکی میں پھنسے دوسو پاکستانیوں کو وطن لانے کیلئے استنبول سے فلائیٹ آپریشن بحال ہو گیا. ترکش ایئر لائن 4 پروازیں چلائے گی۔
انقرہ: (یس اُردو) ترکی میں فوجی بغاوت کے بعداستنبول میں دو سے زائد پاکستانی پھنس گئے جنہیں لانے کیلئے کراچی سے بوئنگ طیارہ روانہ کرنے کا انتظام کیا گیا۔ پاکستانی ہائی کمیشن نے بھی ترکش ائیرلائن کے تین جہازوں کا بندوبست کیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق فلائیٹ آپریشن کی بحالی کے اعلان کے بعد ترکش ائیر لائن کوڈ شیئرنگ انتظام کے تحت 4 پروازیں چلائے گی۔ پاکستانیوں کو دو پروازوں سے کراچی اور ایک ایک پرواز پر اسلام آباد اور لاہور لایا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق اگر ضرورت پڑی تو پی آئی اے مزید پروازیں چلائے گی۔