لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیط اردگان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے عمران خان اور پاکستان کو دھمکی دی گئی تھی کہ اگر پاکستان نے کوالالمپور سمٹ میں شرکت کی تو سعودی عرب پاکستان میں موجود 40 لاکھو پاکستانیو مزدروں کو ملک بدر کر دے گا اور انکی جگہ
بارات تاخیر سے آنے کی سزا ۔۔۔۔۔۔ دلہن نے حیران کن فیصلہ کر لیا
بنگالیوں کو سعودی عرب میں کام کے لیے بُلایا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق ترک میڈیا کا ایک رپورٹ میں کہنا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان کوالالپمور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کوالالمپور سمٹ میں سعودی عرب کی دھمکی کی وجہ سے شرکت نہیں کی۔ سعودی حکومت نے دھمکی دی کہ سمٹ میں شرکت کی صورت میں پاکستان سنٹرل بنک سے رقوم نکال لیں گے۔ پاکستانی ورکرز کو واپس بھیج دیا جائے گا، ان کی جگہ بنگالی شہریوں کو ویزے دیے جائیں گے۔
ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنے خطاب میں سعودی عرب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ترک صدر کا دعویٰ ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان پر دباو ڈالا اور اسے کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کیلئے مجبور کیا گیا۔ ترک صدر کا دعویٰ ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو دھمکی دی کہ اگر وزیراعظم عمران خان نے کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کی تو سعودی حکومت اپنے ملک میں کام کرنے والے 40 پاکستانیوں کو نکال باہر کرے گی۔سعودی عرب نے پاکستان کو دھمکی دی کہ اس کے پاس پاکستانی محنت کشوں کا متبادل موجود ہے۔
ملائیشیا کانفرنس میں شرکت کرنے کی صورت میں سعودی عرب میں کام کرنے والے 40 لاکھ پاکستانیوں کو نکال کر ان کی جگہ بنگلہ دیشیوں کو بھرتی کر لیا جائے گا۔ ترک صدر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے دباو ڈالے جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ یہ افسوسناک صورتحال ہے اور سعودی عرب کا رویہ بھی قابل افسوس ہے۔
’’طیپ اردوگان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو معاشی پابندیوں کی دھمکی دی اور کہا کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی جگہ بنگالیوں کو رکھا لیا جائے گا (اگر پاکستان نے مالئشیا کے اسلامی سمٹ میں شرکت کی) اردوگان کے مطابق یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا۔ ترکی میڈیا رپورٹ۔‘‘۔