کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہر نئے روز تاریخ رقم ہورہی ہے اور اب ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس نے 46 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے باعث تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس نے 46 ہزار پوائنٹس کینفسیاتی حد عبور کرلی۔ کاروباری دن کے آغاز پر ملا جلا رحجان دیکھنے میں آیا تاہم آغاز کے کچھ ہی دیر بعد 100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار پوائنٹس تک پہنچ گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے باعث روپے کی قدر بھی بڑھ گئی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے سستا ہوگیا اور ڈالر کیقیمت خرید 106 روپے 60 پیسے ہوگئی۔