counter easy hit

پاکستان شام کیساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، شام کیلئے نامزد سفیر کی صدر مملکت سے ملاقات

اسلام آباد(یس اردو نیوز)صدر مملکت آصف علوی سے  پاکستان کے عرب مملکت شام کیلئے نامزد سفیر ائرمارشل (ر) سعید محمد خان نے ایوان صدر میں  ملاقات کی ہے۔ صدرمملکت نے ائرمارشل (ر) سعید محمد خان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عرب ملک شام کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور شام کے ساتھ باہمی تعلقات اورمشترکہ دلچسپی کے امور کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ ائرمارشل (ر) سعید محمد خان شام میں پاکستانی سفیر کی حیثیت سے دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات اور تجارت کے فروغ میں اہم کردار اداکرینگے اور مسئلہ کشمیر کو اجاگرکرینگے۔ انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور اگست 2018 سے جاری طویل لاک ڈائون  کیخلاف مسلمان ممالک کو کردارادا کرنے کیلئے سفارتکاری کے میدان  میں کوششیں جاری رہنی چاہییں ۔اسکے علاوہ  صدر مملکت عارف علوی نے انھیں شام میں باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلے کیلئے کرداراداکرنے کی ضرورت پرزور دیا۔ انھوں نے کہا کہ شام میں پاکستانی سفیر کی حیثیت سے انھیں وہاں مقیم پاکستانیوں اور زائرین کی سہولت کیلئے موثر کردار کرنا ہوگا۔ صدر پاکستان نے انھیں شام میں بطور سفیر  نامزدگی  پرمبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کیلئے اپنا کردارادا کرینگے۔

 

Pakistan’s Ambassador-designate to Syrian Arab Republic, Air Marshall (Retd.) Saeed Muhammad Khan, called on President

at Aiwan-i-Sadr, Islamabad today.

 

Pakistan’s Ambassador-designate to Syrian Arab Republic, Air Marshall (Retd.) Saeed Muhammad Khan, called on President @ArifAlvi

 

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website