بھارت کے علاوہ پاکستان مجموعی قومی پیداوار کی ترقی میں تمام ایشیائی معیشتوں سمیت اہم اسلامی معیشتوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیگا: رپورٹ
اسلام آباد: سینٹر فار انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ (سی آئی ڈی) ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگلے دس سال کے دوران پاکستان کی سالانہ ترقی کی شرح
6 فیصد متوقع ہے جو چین سے بھی بلند ترین شرح ہے۔ قبل ازیں سی آئی ڈی نے 2025 تک پاکستان کی شرح نمو پانچ فیصد تک کی پیشگوئی کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کے علاوہ پاکستان مجموعی قومی پیداوار کی ترقی میں تمام ایشیائی معیشتوں سمیت اہم اسلامی معیشتوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیگا۔