اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کے 2 جنگی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغاممیں کہا گیا ہے کہ دونوں بھارتی طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر نشانہ بنایا گیا۔ ایک طیارے کا ملبہ آزاد جموں کشمیر کی حدود میں گرا جبکہ دوسرے طیارے کا ملبہ مقبوضہ کشمیر میں گرا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایک پائلٹ کو پاک فوج کے دستوں نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ دو چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کچھ دیر میں اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔واضح رہے کہ پاکستان نے بڈگام میں بھارتی فوج کے دو لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں۔،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کچھ دیر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ پاکستان انڈیا کو سرپرائز دے گے تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کچھ دیر میں اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔واضح رہے کہ پاکستان نے بڈگام میں بھارتی فوج کے دو لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کچھ دیر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔دوسری جانب پاک فضائیہ نے بھارت کو زبردست جواب دیتے ہوئے اس کے دو جنگی طیارے گرا دیئے ہیں جس کی تصدیق بھی دفتر خارجہ کی جانب سے کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کا کہناہے کہ پاکستان نے دن کی روشنی میں مکمل آگاہی کے ساتھ کارروائی کی ہے ۔ پاکستان کشیدگی نہیں چاہتا ہے لیکن اگر مجبور کیا گیا تو پوری طرح سے تیار ہیں ۔ یہ بھارتی جارحیت کا جواب نہیں بلکہ پاکستان نے مادر وطن کے دفاع کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ۔ پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے ۔ پاکستان نے یہ کارروائی اپنی فضائی حدود میں رہتے ہوئے کی ہے ۔ یاد رہے نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے بھارت کے دو جنگی طیارے مار گرائے ہیں اور ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے ۔