counter easy hit

پاکستان کا روس کو گوادر پورٹ استعمال کرنیکی اجازت دینے کا فیصلہ

Pakistan's decision to allow that Russia use the Gwadar port

Pakistan’s decision to allow that Russia use the Gwadar port

اسلام آباد: پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے میں روس کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور پاکستان نے روس کو گوادر پورٹ کے ذریعے گرم پانی تک رسائی دینے پررضامندی ظاہرکردی ہے۔

انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق روس اور پاکستان کے درمیان سٹرٹیجک و معاشی تعلقات میں  14 سال بعد اہم پیشرفت ہوئی ہے اور روسی انٹیلی جنس فیڈرل سیکیورٹی سروسز (ایف ایس بی ) کے سربراہ الیگزینڈر بورٹنی کوو نے گزشتہ ماہ کے آخر میں پاکستان کا اہم دورہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ فیڈرل سیکیورٹی سروسز کے سربراہ نے دورہ پاکستان کے دوران انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)کے چیف جنرل رضوان اختر سمیت انٹیلیجنس و دفاع کے افسران سے ملاقاتیں کیں اوردونوں ملکوں نے انٹیلیجنس،دفاع و دیگرشعبوں میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام سے مذاکرات کے بعد روس کوپاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس طرح روس کوگوادر پورٹ کے ذریعے گرم پانی تک رسائی مل جائے گی۔ذرائع کے مطابق روس کیساتھ اقتصادی راہدایمنصوبے کو تجارتی مقاصدکیلیے استعمال کرنے کیلیے دونوں ملکوں کے مابین مستقبل میں باضابطہ معاہدے بھی کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق روسی انٹیلیجنس کے سربراہ کو پاکستانی ہم منصب کی جانب سے قیمتی پستولوں کاتحفہ بھی دیا گیا۔ ذرائع کےمطابق روس کو سب سے اہم خدشات سیکیورٹی کے حوالے سے لاحق تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website