counter easy hit

پاکستان کا دفاعی سازوسامان امن کے فروغ کے لیے ہے، وزیراعظم

Pakistan's defense equipment is to promote peace, Prime Minister

Pakistan’s defense equipment is to promote peace, Prime Minister

کراچی: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان خطےمیں اسلحے کی دوڑ کے خلاف ہے تاہم ہمارے دفاعی آلات امن کے فروغ کے لیے ہیں۔

کراچی میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز کی افتتاح تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئیڈیاز 2016 کا افتتاح کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں اور نمائش میں شرکت پر خوشی ہے، پاکستان میں دفاعی صنعت تیزی سے ترقی کے مراحل عبور کررہی ہے، ملک میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع موجود ہیں اور شرح سود بھی ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے جب کہ رواں سال جی ڈی پی 5 سے زیادہ متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کا تذکرہ بین الاقوامی سطح پر کیا جارہا ہے جس کے باعث اسٹینڈرڈ اینڈ پورز  سمیت موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہترکی ہے، حکومت مستحکم اور مضبوط معیشت کے لیے پرعزم ہے اور ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کوخوش آمدید کہیں گے۔

نواز شریف نے کہا کہ ملک میں توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کئی منصوبوں پر کام ہورہا ہے اور صنعتوں میں لوڈشیڈنگ بھی ختم کردی گئی ہے تاہم 2018 تک توانائی کے بحران پر قابو پالیں گے جب کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر آئیڈیاز نے اپنا مقام حاصل کیا، 2 ہزار سے زائد آلات حرب دفاعی نمائش میں رکھے گئے ہیں تاہم پاکستان خطےمیں اسلحےکی دوڑ کے خلاف ہے اور ہمارے دفاعی آلات امن کے فروغ کے لیے ہیں، پاکستان کیدفاعی مصنوعات جدید ترین ہیں اور ان کا مقابلہ بین الاقوامی سطح پر کیا جاسکتا ہے۔

دفاعی نمائش کے افتتاح کے بعد وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت تینوں مسلح افواج كے سربراہانسمیت وزیر دفاع اور وفاقی وزیر دفاعی پیداوار نے نمائش میں موجود دفاعی سازو سامان سمیت غیر ممالک کے اسٹالز کا معائنہکیا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website