اسلام آباد…….عالمی بینک کے صدر جم یانگ کم نے کہاہےکہ پاکستان کی اقتصادی کارکردگی متاثر کن ہے، اقتصادی ترقی کی شرح بڑھانے کے لیے شراکت داری جاری رہے گی۔
وزارت خزانہ کےاعلامیے کے مطابق عالمی بینک کےصدر نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور پاکستان کی میکرو اکنامک کارکردگی، مالی خسارے اور مہنگائی کی شرح پر اطمینان کا اظہار کیا۔جم یانگ کم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی اور اصلاحات سے تمام شعبوں میں بہتری آئے گی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اقتصادی ترقی اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے راستے پر چل رہا ہے۔