counter easy hit

پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے ، وزیراعظم

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اقتدار سنبھالا تو ملک کو توانائی کے بحران کا سامنا تھا لیکن اب پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے ، اقتصادی حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

Pakistan's economy has been developing rapidly, Prime Minister

Pakistan’s economy has been developing rapidly, Prime Minister

عالمی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں غیرملکی سرمایہ کاروں کےلیے خصوصی صنعتی زون قائم کررہےہیں،آپ کا دورہ پاکستان سرمایہ کاری اور تجارت کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ترقی کے لئے اصلاحات کر رہے ہیں، رواں سال ترقی کی شرح 5اعشاریہ5 تک لے گئے اور 2025 تک پاکستان دنیا کی 20 بڑی معیشتوں میں شامل ہو گا۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ صنعتی شعبے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی اورملک میں غربت میں کمی اور متوسط طبقے کی آمدنی میں اضافہ ہوا۔ اجلاس میں اٹلی،سنگا پور،برطانیہ،جنوبی کوریا،آسٹریلیا،سویڈن اورچین کے نمائندے سمیت 14 ملکوں کی نامورکمپنیوں کے38 ایگزیکٹوزشریک ہوئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website