آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہماری دشمنی پاکستان کے دشمنوں سے ہے، دشمن بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔
کوئٹہ میں بلوچ ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوہ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ملک دشمن عناصر کو مسترد کرچکے ہیں، بلوچستان کے ہزاروں نوجوانوں کو فوج ، ایف سی ، پولیس، دیگر اداروں میں شامل کیا گیا۔آرمی چیف نے کہا کہ فخرہےبلوچستان پاکستان کا ایک بڑا اور اہم صوبہ ہے، فخر ہے کہ بلوچستان کے نوجوان ملک کے دفاع میں کسی سے پیچھے نہیں ،آج بلوچستان کے بہادر بیٹے وطن کی آواز پر لبیک کہہ رہے ہیں،پاکستان ہمارا گھر ، قبیلہ اور ملک ہے۔جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی ہم سب کی اولین ترجیح ہے ، سی پیک کی بروقت تکمیل خطے کو ترقی کے نئے دور میں داخل کرے گی،آنے والے وقتوں میں بلوچستان کے وسائل سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ آج بلوچستان کےعوام کی خوشی اور کامیابی میں شریک ہوں، کم لوگوں کو پتا ہوگا کہ میرا تعلق بھی بلوچ رجمنٹ سے قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی۔چیف آف آرمی اسٹاف کی اعزازی چھڑی ریکروٹ عرفان علی کو دی گئی جبکہ کمانڈر سدرن کمانڈ کا طلائی تمغہ ریکروٹ لیاقت علی کو دیا گیا ۔