اسلام آباد(اصغر علی مبارک) پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل سوکر فٹ سال کپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیا قت جمنازیم میں شروع ہوگیاہے۔ تین روزہ رنگارنگ تقریب کا افتتاح وفاقی وزیر بین الصوبائی روابط میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کیا۔ ایونٹ میں پاکستان فٹ سال فیڈریشن ملک مہربان علی ، صدر طارق محمود، نائب صدر شاہد فاروق ملک ۔سیکر ٹری عدنان ملک ۔ ڈپٹی میئر اسلام سید ذیشان علی نقوی ، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل نواز گنجیرا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصور احمد کے علاوہ سری لنکا ۔ ترکی . ایران اور نیپال کے سفیر وں نے شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر بین الصوبائی روابط میاں ریاض حسین پیرزادہ نے ملک میں حکومت اور افواج پاکستان کی گردشت گردی کو ختم میں کاوشوں کو سراہا اور غیرملکی کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت پر خوش آمدید کہا۔انہوں نےکہا کہ پاکستانی عوام کھیلوں سے محبت کرنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کھیلوں کی ترقی کے لیے اپنا بھر پور تعاون جاری رکھے گا ٹورنامنٹ میں 4 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن پاکستان، برازیل، نیپال اور ترکی شامل ہیں برازیل ٹیم کی پہلی بار حصہ لے رہی ہے ۔ٹورنامنٹ 18 فروری تک جاری رہے گا