گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، ملک کی خدمت کرکے نام بنایا جاسکتا ہے۔
یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے ملتان کیمپس میں چھٹے کانوکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کی خدمت کے لئے کسی عہدے کی ضرورت نہیں ہوتی، مرحوم عبدالستار ایدھی نے ملک کی خدمت کرکے نام بنایا، ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ایدھی صاحب کو الیکشن نہیں جیتنے دیا۔ گورنر رجوانہ کا کہنا تھا کہ سیاستدان اپنے جھگڑوں میں پڑے ہوئے ہیں، یہ ملک سب کا ہے ہمیں اسے سنوارنا چاہیے، پاکستان نے سب کچھ دیا اب اسے لوٹانے کا وقت آگیا ہے۔ یونیورسٹی کانوکیشن میں پوزیشن ہولڈرز 26 طلبہ کو گولڈ میڈلز اور 1928 طلباء میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔