counter easy hit

پاکستان کے اہم ترین شہرمیں موسیقی پرپابندی لگادی گئی ،فنکاروں کاشدید احتجاج

 Pakistan's main city music was banned, artists protest kasdyd


Pakistan’s main city music was banned, artists protest kasdyd

سوات( آن لائن )پاکستان کے اہم ترین شہرمیں موسیقی پرپابندی لگادی گئی ۔فنکاروں کاشدیداحتجاج ۔خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پولیس کی جانب سے مقامی رقاصاؤں اور گلوکاراؤں کی جانب سے ان کی رہائش گاہوں پر رقص اور موسیقی کی محفلیں منعقد کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مقامی فنکاروں کا کہنا ہے کہ ‘اس پابندی نے طالبان دور کی یاد تازہ کردی ہے۔۔ا مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سوات میں امن قائم ہے اور جگہ جگہ چیک پوسٹیں اور پولیس اہلکار تعینات ہیں ایسے میں اس قسم کی پابندی کا کوئی جواز نہیں بنتا۔مینگورہ شہر کے وسط میں آباد محلہ بنڑ پیشہ ور فن کاروں اور رقاصاؤں کے حوالے سے کافی شہرت رکھتا ہے اور یہاں والیِ سوات کے دور سے اس فن سے وابستہ لوگ آباد ہیں تاہم حالیہ پابندی سے یہاں مقیم فن کار شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔اس حوالے سے گلوکارہ سعدیہ شاہ نے بتایا کہ ‘اگر یہی پابندی برقرار رہتی ہے تو معاشی مشکلات سے چھٹکارے کے لیے یہاں مقیم فن کار نقل مکانی پر مجبور ہوں گے۔اس فن سے وابستہ ایک شخص جہانگیر پابندی کے اس صورتحال پر انتہائی افسردہ نظر آئے۔ان کے مطابق علاقے میں رقاصاؤں اور اس فن سے منسلک دیگر لوگ جن میں اکثریت کرائے کے مکانوں میں رہائش پذیر ہے ان کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ علاقہ دہشت گردی سے متاثرہ ہے یہی وجہ ہے کہ ان لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی انجانے شخص کو گھروں کے اندر نہ لے کر جائیں۔ انھوں نے بتایا وہ تقریبات کیلیے باہر جانے سے پہلے مقامی پولیس سٹیشن میں اطلاع کرتے ہیں اور یہ کہ باہر پروگرامز کے لیے جانے پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے۔نئی ابھرتی ہوئی گلوکارہ نادیہ کا کہنا تھا کہ ‘میں نے بہت شوق سے اس فن کا انتخاب کیا ہے اور میں چاہتی ہوں کہ اس فن میں ایک مقام حاصل کروں لیکن حالیہ پابندی میری ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ان کے مطابق اس قسم کی بلاجواز پابندیوں سے اس میدان میں آگے آنے والے فن کاروں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔گلوکاراؤں اور رقاصاؤں پر پابندی کے حوالے سے مینگورہ کے پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ حبیب اللہ نے بی بی سی کو بتایا کہ ‘یہ علاقہ دہشت گردی سے متاثرہ ہے یہی وجہ ہے کہ ان لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی انجانے شخص کو گھروں کے اندر نہ لے کر جائیں

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website