اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ حکمرانی میں ریاست مدینہ کا تصور خوش آئند ہے، ہم نے اپنا کام کرلیا جو نہ کرسکے وہ نئی نسل کو کرنا ہے،نوجوانوں کو ملکی ترقی میں کردار ادا کرنا چاہئے ہر مسلمان اسوہ حسنہ سے رہنمائی حاصل کرکے سرخرو ہوسکتا ہے، وہ وقت ضرور آئیگا جب ملک کی باگ ڈور نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہوگی، پاکستان سویٹ ہوم میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سویٹ ہوم کے بچے ملک کا نام روشن کرینگے، بچے اگرنیب کا دورہ کرنا چاہیں تو ہمارےدروازے کھلے ہیں، یہاں بچوں کو دیکھ کر خوشی ہے، وہ محفوظ ہاتھوں میں ہیں، قوم کی امیدیں بچوں اور نوجوان نسل سے وابستہ ہیں،ان کا کہنا تھامیری دعاہے کہ ریاست مدینہ کا تصور اپنانے کاعمل کامیاب ہو، یہ نظام آئے، کامیاب ہواور ملک ترقی کرے،انہوں نے کہا کہ بچوں سے ملنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان سے رقم بھجوانے اور مریم نواز کے اکائونٹ میں منتقلی کے ثبوت مل گئے، شہباز شریف کے بعد مریم نواز کو بھی ہل میٹل سے مختلف ٹیلی گرافک ٹرانسفر کے ذریعے 66.9 ملین منتقل ہوئے، یہ ٹیکس گوشواروں میں ظاہر نہیں کئے گئے، قومی احتساب بیورو کو یہ اضافی نئے شواہد بھجوا دیئے ہیں، شریف خاندان کا جدی پشتی ہونا ایک گھڑا ہوا افسانہ ہے جس کے پیچھے اب ʼٹی ٹیاں نکل رہی ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ 90ء کی دہائی میں ایک خاندان اقتدار میں آیا اور اس نے ایک ایسا قانون بنایا جس سے بیرون ممالک سے آنے والے پیسوں پر ٹیکس اور وجوہات کے حوالے سے کوئی پوچھ گچھ نہ ہوسکے۔ اس خاندان نے 90ء کی دہائی سے 2018 تک قومی خزانہ کو بے دردی سے لوٹا، اسی خاندان نے ہنڈی حوالہ کے ذریعے بیرون ممالک رقوم بھجوائیں اور بیرون ملک جائیدادیں اور محلات بنانے کا کلچر متعارف کرایا۔