کوئٹہ(ویب ڈیسک )بلوچستان میں کوسٹل ہائی وے پر قیامت خیز واقعہ پیش آیا ۔نامعلوم مسلح افراد نےبسوں سے اتار کر شناخت کے بعد فائرنگ کرکے 14افراد کو قتل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافروں کو قتل کرنے کا واقعہ گزشتہ رات 2 بجے کے قریب پیش آیا جب گاڑیاں اپنی منزل کی طرف جارہی تھی کہ ملزمان نے بسوں کو روکا ۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نےبسوں سے اتار کر شناخت کے بعد فائرنگ کرکے 14افراد کو قتل کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافروں کو قتل کرنے کا واقعہ گزشتہ رات 2 بجے کے قریب پیش آیا جب گاڑیاں اپنی منزل کی طرف جارہی تھی کہ ملزمان نے بسوں کو روکا ۔ نقاب پوش ملزمان نے 14 افراد کو شناخت کرنے کے بعد گاڑیوں سے اتارا اور فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق تمام افراد کو ہاتھ باندھ کر قتل کیا گیا ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ تمام افراد کی لاشیں ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ جاں بحق افراد کا تعلق کس علاقے سے ہے ۔ ایک اور خبر کے مطابق باجوڑ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور3 زخمی ہو گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں جہاں فصلوں کو نقصان پہنچاوہیں کچے گھروں کیلئے زحمت ثابت ہوئیں ۔ باجوڑ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی جس سے 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔ گھر گرنے کا واقعہ تحصیل خارکے علاقے عنایت کلے میں پیش آیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ۔ جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔