کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سمیت 11 افراد کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔
اشتعال انگیز تقریر کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ کے بانی اور ایم کیو ایم پاکستان سربراہ فاروق ستار سمیت 11 افراد کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔
پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی عدالت جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق اشتعال انگیز تقریر کیس اور میڈیا ہاؤسز پر حملے سمیت دیگر کیسز میں مطلوب تمام ملزمان روپوش ہو چکے ہیں جس پر عدالت نے اشتہار چھپواکر ملزمان کو 7 دن کے اندر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ 22 اگست کو الطاف حسین نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران پاکستان مخالفنعرے لگائے گئے تھے جس پر ان سمیت کئی دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے۔