پاکستان پیٹرولیم نے صوبہ سندھ میں میٹھیاری ڈسٹرک میں گیس کیا نیا ذخیرہ دریافت کیا ہے ، ابتدائی معلومات کے مطابق کنویں سے 65 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے
کراچی (یس اُردو) پاکستان پیٹرولیم نے صوبے سندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا ہے ۔
ملک میں جاری توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے جہاں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے دوسرے ممالک سے رابطے ہو رہے ہیں وہی مقامی سطح پر بھی گیس کی تلاش کے لئے مختلف کمپنیاں کام کر رہی ہیں ۔پاکستان پیٹرولیم نے بھی صوبہ سندھ میں میٹھیاری ڈسٹرک میں گیس کیا نیا ذخیرہ دریافت کیا ہے ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کنویں سے 65 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے ۔ماہرین کے مطابق گیس کے اس کنویں کی دریافت سے توانائی کے بحران پر قابو پانی میں کچھ مدد ملے گی ۔