کراچی (ویب ڈیسک) تیزی سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ علیزے شاہ پر بغیرقصور لاکھوں دل توڑنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹی وی ڈرامہ ’’کن فیکون ‘‘ کی 6اقساط ریلیز ہوچکی تھیں اور 7ویں قسط میں بغیر بتائے اس کا ٹائٹل تبدیل کرکے ’’جو توچاہے ‘‘کردیاگیا ۔سوشل میڈیا پر بہت سے افراد نے علیزے شاہ سمیت دیگر فنکاروں کو میسج کرکے بتایا کہ نام کی تبدیلی کی وجہ سے وہ ڈرامہ نہیں دیکھ سکے اورلاکھوں مداحوں کا دل ٹوٹ گیاہے ۔ ذرائع کاکہناہے کہ ’’کن فیکون‘‘نام پراعتراضات اٹھ رہے تھے جس کے باعث یہ ٹائٹل بدل دیاگیا ہے۔ اداکارہ علیزے شاہ کی نئی ڈرامہ سیریل’کن فیکون‘ تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے جسے مومنہ درید پروڈیوس کررہی ہے۔ڈرامے کی کہانی’الف اللہ اور انسان‘ جیسی مقبول سیریل لکھنے والی رائٹر قیصرہ حیات نے تحریر کی ہے جس کی کاسٹ میں عمران عباس،علی ذیشان، عذرا منصور،نرگس رشید،حمیرا عابد علی اورزرنش خان شامل ہیں۔عمران عباس ڈرامے میں مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے نوجوان حاشر کا کردار کررہے ہیں جو مکمل طورپر ایک منفی کردار ہے۔علیزے شاہ ایسی لڑکی کا کردار کررہی ہیں جسے محبت کی تلاش ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ ان کے پرستاروں کے لئے بڑا سرپرائز ہوگا۔ ڈرامے کا بنیادی موضوع یہ ہے کہ ہر کام اللہ تعالی کے حکم اور مرضی کے مطابق ہوتا ہے۔ علیزے شاہ جس ڈرامہ میں کام کر رہی ہیں اس ڈرامے کا نام کو لے کر سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس اور سوشل میڈیا پر خوب لفظی ہنگامہ آرائی جاری رہی۔ اکثر مداحوں نے ڈرامے کا نام ” کن فیکون” پر کڑی تنقید کی ۔ مداحوں کا کہنا تھا کہ ” کن فیکون” اللہ رب العزت کی صفت ہے جسے اداکاروں اور پروڈیوسر ز نے اپنے ڈرامے کے مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ فی الفورڈرامے کا نام تبدیل کیا جاۓ۔ اس بات پر ایکشن لیتے ہوۓ ڈرامے کے پروڈیوسرز نے فوری فیصلہ کرتے ہوۓ ڈرامے کا نام ” کن فیکن ” سے ” جو تو چاہے ” رکھ دیا ہے۔