counter easy hit

پاکستان کا امن و استحکام افغانستان میں امن سے مشروط ہے، مشیر خارجہ سرتاج عزیز

Pakistan's stability is subject to peace in Afghanistan, Sartaj Aziz

Pakistan’s stability is subject to peace in Afghanistan, Sartaj Aziz

امرتسر: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کا امن و استحکام افغانستان میں امن سے مشروط ہے۔

بھارتی شہر امرتسر میں جاری ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کی سائیڈ لائن میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات ہوئی جس میں افغانستان میں پائیدار امن، ترقی و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان مسئلے کے سیاسی حل کے لئے پر خلوص کوششیں کر رہا ہے، افغانستان میں قیام امن کے لئے بھرپور کردار ادا کرتا رہیں گے جب کہ افغان دھڑوں میں سیاسی مفاہمت کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے، پاکستان سیاسی مفاہمت کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ملاقات میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے ایجنڈے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان بھارت سے بھی دہشت گردی پر بات کے لئے تیار ہے لیکن کانفرنس کے دوران پاکستان کشمیر کے مسئلے پر بات نہیں کرے گا۔

دوسری جانب پاکستانی ذرائع کے مطابق بھارتی مشیرقومی سلامتی اجیت دوول کی بھی مشیرخارجہ سرتاج عزیزسے ملاقات ہوئی جو30 منٹ تک جاری جاری رہی۔

قبل ازیں ایک بھارتی اخبار کو انٹر ویو میں مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے اور امن کے لئے مذاکرات کی ضرورت ہوتی ہے، بھارت جب بھی راضی ہو پاکستان مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھارت سے بات ہوگی تو دہشت گردی پر بھی بات ہوسکتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website